زینب شبیر کے بیرونِ ملک سیر سپاٹے، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز دیکھیں

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زینب شبیر
(فوٹو: انسٹاگرام)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب شبیر کے بیرونِ ملک سیر سپاٹوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ زینب شبیر نے انسٹاگرام پر ایک یورپی ملک کی سیر و سیاحت کے دوران مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ گزشتہ چند دنوں سے جاری رکھا ہوا ہے۔ اس دوران متعدد رنگارنگ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

جس یورپی ملک کی سیر و سیاحت کی بات ہورہی ہے، اس کا نام اسکاٹ لینڈ ہے جہاں سے زینب شبیر نے مختلف سیاحتی مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ روز شیئر کیں ، جبکہ ایک ہفتہ قبل بھی زینب شبیر اسکاٹش دارالحکومت ایڈنبرگ میں تھیں۔

گزشتہ ہفتے شیئر کی گئی زینب شبیر کی خوبصورت تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے دیکھا اور اب تک 44 ہزار سے زائد مداحوں نے تصاویر پر لائیک کا بٹن بھی دبا دیا۔ تصاویر پسند کرنے والوں میں اداکارہ زویا ناصر بھی شامل ہیں۔

اپنے سیر سپاٹوں اور دیگر روزمرہ مصروفیات کی ویڈیوز مسلسل پوسٹ کرنے والی اداکارہ زینب شبیر کا شمار پاکستانی ڈراموں کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جس کے انسٹاگرام پر 13 لاکھ فالوورز موجود ہیں جن میں اضافہ ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ زینب شبیر متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں پیا نام کا دیا، ایمان، ملالِ یار، مہر پوش، یار نہ بچھڑے اور تیری راہ میں جیسے ڈرامے شامل ہیں جن میں ان کی اداکاری کو سراہا بھی گیا۔

Related Posts