کراچی: ZEE5گلوبل کی زندگی اوریجنل ‘مسز اینڈ مسٹر شمیم’دنیا بھر میں 11مارچ کو ZEE5گلوبل کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پر جنوبی ایشیاء کے مواد کے ساتھ پریمیئرکیلئے تیار ہے۔یہ شو ناظرین کیلئے سچی محبت کی اصل تصویر پیش کرتا ہے جو تعلقات اور فرینڈشپ کے احساس سے ابھر کر سامنے آتی ہے۔
ہمارے ارد گرد بہت سی محبت کی کہانیاں موجود ہیں جن میں ہر ایک اپنی طرزکی منفرد کہانی ہے۔ اب معاشرے کے بنائے ہوئے روایتی انداز کا وقت ختم ہوا اور سچی محبت کو ایک نئے زاوئیے سے دیکھا جاتا ہے۔
مسز اور مسٹر شمیم کے روپ میں معروف فنکاروں صبا قمر اور نعمان اعجاز کی اس سیریزکی ہدایت نامور ڈائریکٹر کاشف نثار نے دی ہیں جن کی کئی آرٹسٹک ڈرامہ سیریز بشمول دم پخت، آتشِ عشق اور او رنگریزا ناظرین میں مقبول ہیں۔
اس شو کو سجاد گل (سجی)نے تحریرکیا ہے جن کا شمار سماجی مسائل پر لکھنے والے موجود ہ دورکے معروف ڈرامہ نگاروں میں ہوتا ہے اور ناظرین کا پسندید ہ ڈرامہ او رنگریزا بھی انہی کے زورَ قلم کا نتیجہ ہے۔
ZEE5گلوبل کے چیف بزنس آفیسرارچندآنندنے کہا،”دنیا بھر میں ہمارے ناظرین جنوبی ایشیا ء سے متعلق تمام ہم عصرکہانیاں جاننے کے لئے بے چین رہتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ آنے والی کہانی مسز اینڈ مسٹر شمیم، جو افراد کی منفرد کہانی ہے،ہماری مواد کی لائبریری میں ایک شاندار اضافہ ہوگی۔”
Zeeانٹرٹینمنٹ انٹر پرائیززلمیٹڈ کے خصوصی پروجیکٹس کی چیف کری ایٹیو آفیسر شیلجا کجروال نے سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا،”مسز اینڈ مسٹر شمیم سچی محبت کو نئے معنی دینے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے صنف کی بنیاد پر قائم تصورات کیلئے ایک چیلنج بھی ہے۔ یہ دو افراد کے درمیان ایک خاص بندھن ہے جوکسی سطحی چیز پر مبنی نہیں ہے۔”
شوکے ڈائریکٹر کاشف نثار نے سیریز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا،”یہ شمیم کی کہانی ہے جو مکمل طور پرعورتوں جیسی خصوصیات کا حامل ہے جبکہ عمیمہ صاف گو اور بولڈ انداز کی خصوصیت رکھتی ہے۔ ان کی شخصیات کے واضح فرق کے باوجودان کے درمیان محبت، احترام اور اپنے پن کا خوبصورت جذبہ پیدا ہوجاتا ہے۔”
شو کے مصنف سجادگل (سجی) نے شوکے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،”یہ ایک ہم عصر کہانی ہے جو عمیمہ اور شمیم یعنی مسز اینڈ مسٹر شمیم کی زندگی کے سفر پر مبنی ہے جن میں ایک غیرمعمولی انداز میں ایک دوسرے سے محبت کا احساس پیدا ہوتا ہے۔
شو صنفی امتیاز کی حدود کو چیلنج جو معاشرے نے قائم کررکھی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ناظرین کہانی سے جڑے رہیں گے کیونکہ یہ محبت کا ایک نیا اور تازہ ترین نقطہ ء نظرپیش کرتی ہے۔”
مزید پڑھیں: دل دھڑک رہا ہے،پریشانی بھی ہے اورامید بھی، امیتابھ بچن