اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامے دیریلیش ارطغرل کے بعد ایک اور ترک ڈرامے کو بھی پاکستان میں آن ائیر کرانا چاہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ دیریلیش ارطغرل کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ یونس ایمرے نامی ترک ڈرامہ پاکستان میں پیش کیا جائے۔
پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یونس ایمرے نامی تاریخی ڈرامہ پاکستان میں اردو زبان میں ڈبنگ کے بعد ریلیز کیا جائے گا جبکہ یہ ایک اسلامی شاعر کی داستان پر مبنی ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ ڈرامہ مسلمان شاعر، ولی اور بظاہر ایک غریب شخص کی حقیقی داستان پر مشتمل ہے جو ایک عظیم بزرگ اور اللہ کی تلاش میں مگن رہنے والے صوفی منش انسان سے روشناس کراتا ہے۔
#KnowingIslamicHistory
After @DirilisDizisi Ertugrul PM Imran Khan wants Yunus Emre يونس امره (Aşkin Yolculuğu) to be telecast in Pakistan.
Yunus Emre (the Dervish) was an Islamic poet, a mystic & a poor villager. Story of a great Sufi wholly dedicated to ALLAH & searching… pic.twitter.com/xwdTGOHf8I— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 4, 2020