یمنیٰ زیدی نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اعلان کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

شوبزانڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے اپنی پہلی فلم کا پرومو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی ہے کہ وہ جلد نئی فلم ’نایاب‘ میں ڈیبیو دینے والی ہیں۔

اداکارہ نے فلم پرومو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں پاکستان کے لیے اپنی پہلی فیچر فلم ’نایاب‘ کا ٹائٹل موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بے حد پرجوش ہوں، اس فلم کا خیال اور تشکیل میرے دل کے بہت قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورین اداکار لی جونگ سک کی معروف کورین گلوکارہ کیساتھ تعلقات کی خبریں

فلم کا پرومو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے یمنیٰ زیدی نے اس میں ایک کرکٹر کا کردار نبھائیں گی اور یہ فلم خواتین کی مضبوطی انہیں بااختیار بنانے اور ان کے کیرئیر کو فروغ سے متعلق ہوگی۔

Yumna Zaidi Is All Set To Make Her Film Debut

فلم کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی کے ساتھ جاوید شیخ اور محمد فواد خان اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے، فلم کی ہدایتکاری عمیر علی نے کی ہے جبکہ فلم کو عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے۔

Related Posts