آپ کے سبسکرائبرز کم ہیں تو پریشان نہ ہوں، یوٹیوبرز کیلئے شاندار خوشخبری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوٹیوبرز کیلئے شاندار خوشخبری
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آپ کے سبسکرائبرز کم ہیں تو پریشان نہ ہوں، یوٹیوبرز کیلئے شاندار خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے کرئیٹرز کی حوصلہ افزائی کیلئے نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب نے ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جسے ہائپ کا نام دیا جارہا ہے جس کیلئے یوٹیوب کی توجہ کم سبسکرائبر رکھنے والے یوٹیوبرز پر مرکوز رہے گی جو اس فیچر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ویڈیو شیئرنگ کی بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنے بیان میں کہا کہ فیچر کی آزمائش اس وقت برازیل سمیت دیگر چند ممالک میں جاری ہے جس کے دائرہ کار میں دوسرے مرحلے میں مزید ممالک شامل کیے جائیں گے۔

نئے فیچر ہائپ کے تحت یوٹیوبرز زیادہ فوائد حاصل کرسکیں گے جبکہ یوٹیوب نے فیچر کے استعمال کیلئے زیادہ سے زیادہ سبسکرائبرز کی تعداد 5 لاکھ رکھی ہے۔ صارفین اپنی ویڈیو میں ہائپ کے سیکشن کا استعمال کریں گے جو الگورتھم پر اثر انداز ہوگا۔

یوٹیوب کا الگورتھم ویڈیو کو ایک ہفتے تک پھیلا دے گا اور ایک ہفتے میں جس بھی یوٹیوبر کی ویڈیو زیادہ ہائپ حاصل کرے گی، اسے مختلف کیٹگریز کے تحت زیادہ رقم دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یوٹیوب یہ فیچر جلد تمام ممالک کیلئے سامنے لائے گا۔

Related Posts