یوٹیوب نے کورونا ویکسین کے خلاف گمراہ کن 30ہزارویڈیوزہٹا دیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوٹیوب نے کورونا ویکسین کے خلاف گمراہ کن 30ہزارویڈیوزہٹا دیں
یوٹیوب نے کورونا ویکسین کے خلاف گمراہ کن 30ہزارویڈیوزہٹا دیں

نیویارک:عالمی وبا ء کورونا سے نمٹنے کے لئے دنیا کے بیشتر ممالک میں ویکسی نیشنز کا آغاز ہوچکا ہے، اس کے ساتھ ہی کووڈ 19 ویکسینز کے خلاف پروپیگنڈہ بھی جاری ہے، ایسے میں ویڈیو کی معروف ویب سائٹ نے اہم اقدام کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اکتوبر2020سے قبل یوٹیوب نے کرونا وائرس کے حوالے سے موقف سخت رکھا تھا مگر ویکسینز کے حوالے سے زیادہ زور نہیں دیا جارہا تھا۔

بعد ازاں کمپنی نے اپنی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کووڈ 19 سے متعلق ویڈیوز اور سرچز کے حوالے سے حقائق کی جانچ پڑتال کرنے والے انفارمیشن پینلز میں ویکسینیشن کے بارے میں تفصیلات کے لنک کا اضافہ کردیا تھا۔

اب یہ اطلاعات ہیں کہ یوٹیوب نے کووڈ 19 ویکسینز کے حوالے سے گمراہ کن تفصیلات شیئر کرنے والی تیس ہزار ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس کی جانب سے ایسی ویڈیوز کو بھی ہٹانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے تحت ایسی ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیا جائے گا۔

جن میں کہا جائے گا کہ کووڈ 19 ویکسین سے لوگوں کی ہلاکت ہوسکتی ہے، یا وہ بانجھ پن کا شکار ہوسکتے ہیں یا یہ ایک ایسا ذریعہ ہوگا جو حکومتوں کو لوگوں میں نگرانی کرنے والی چپ نصب کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

Related Posts