نوجوان قومی باکسر شعیب خان ایک اور انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نوجوان قومی باکسر شعیب خان ایک اور انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ کیلئے تیار ہیں۔

گزشتہ ماہ قومی باکسر شعیب خان نے اے بی ایف ایشیئن ٹائٹل فائٹ جیتا تھا۔ باکسر شعیب خان کی تین مارچ کو ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل فائٹ تھائی لینڈ بنکاک میں ہوگی۔

قومی باکسر شعیب خان نے آمدہ فائٹ میں کامیابی کیلئے پوری قوم سے دعاں کی اپیل کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کیلئے دن رات محنت کررہا ہوں، پاکستان کے لئے ٹائٹل جیتنا میرا مقصد ہے میری ہر فائٹ میں یہی کوشش ہوتی ہے کہ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کروں اور پاکستان کا نام روشن کروں۔

یہ بھی پڑھیں:

سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے ہٹانے کا مشورہ دیا تھا، شاہد آفریدی

شعیب خان نے مزید کہا کہ پاکستان کی بدولت ہی میری پہچان ہے میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ میگا ایونٹ میں میری کامیابی کے لئے دعا کرے میں فائٹ کے لئے سخت محنت کررہا ہوں امید ہے کہ میں ملک کے لئے ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوجاﺅں گا۔

علاوہ ازیں انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ میں ایک اور پاکستانی باکسر شہیر خان بھی حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے پچھلے سال ایشین باکسنگ فیڈریشن کے مڈل ویٹ کے ٹائٹل میں بھارتی باکسر کو شکست دی تھی۔

Related Posts