زندہ دلوں کے شہر لاہور میں گردن پر ڈور پھرنے کے باعث جواں سال ملازم زندگی کی بازی ہار گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوجوان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پتنگ بازی کے خونی کھیل نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ پتنگ بازوں کو لگام ڈالنے کے حکومتی دعوے جھوٹ نکلے۔ شالیمار لنک روڈ پر پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کے باعث 23سالہ نوجوان موقعے پر جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے افغانی باشندے گرفتار
پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق کالونی کے رہائشی اسد عمر کی ملازمت شاپنگ مال میں تھی۔ ڈیوٹی کے اختتام پر جواں سال متوفی نے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر کی راہ لی، تاہم کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کے باعث نوجوان گھر نہ پہنچ سکا۔
گردن کٹ جانے کے باعث نوجوان موقعے پر جاں بحق ہوا جس کی میت گھر پہنچنے پر صفِ ماتم بچھ گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی۔
جاں بحق نوجوان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی کے باعث قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر دلی صدمہ ہے۔ متعلقہ اداروں کو ڈور پھرنے کے واقعات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دے دیا گیا۔