رتیک روشن کی فلم میں چھوٹے کرش کا کردار کرنیوالا لڑکا سرجن کیسے بنا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رتیک روشن
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکار رتیک روشن کی فلم میں چھوٹے کرش کا کردار ادا کرنے والا لڑکا آئی سرجن بن گیا ہے۔ سابق چائلڈ اسٹار مکی دھمیجانی نے سپر ہیرو فلم کرش میں چھوٹا رتیک بن کر ناظرین کو حیران کردیا تھا۔

رتیک روشن کی فلم کو مداحوں نے بے حد سراہا، تاہم اداکار مکی دھمیجانی اب آئی سرجن بن چکے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے ایک پیغام میں مکی نے کہا کہ کیا آپ نے مجھے پہلے کہیں دیکھا ہے؟ اندازہ لگائیں؟

پھر اپنے سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے مکی نے کہا کہ یقیناً آپ نے مجھے ضرور دیکھا ہوگا کیونکہ میں نے جونیئر کرش کا کردار نبھایا اور ماضی میں مجھے ایک فلم میں انتہائی باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا شاندار موقع میسر آیا تھا۔

سابق اداکار مکی نے کہا کہ ایک چائلڈ ایکٹر سے لے کر آئی سرجن بننے کا سفر بے حد شاندار رہا جس کے دوران کچھ خوبصورت تجربات ہوئے اور زبردست چیزیں سیکھنے کو ملیں جن کی مدد سے میں آج آئی سرجن بن کر آپ کے سامنے ہوں۔

مکی نے کہا کہ ایکٹنگ کے دنوں میں سیکھے گئے سبق آج بھی آنکھوں کی دیکھ بھال کے شعبے میں میری مدد کرتے ہیں اور میں اس منفرد راستے کے ہر قدم کا ممنون ہوں۔ اب میں کرش کی طرح فائٹ کا سپر ہیرو تو نہیں، لیکن آئی کیئر کا سپر ہیرو ضرور ہوں۔

Related Posts