نواب شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن کا کمسن پوتا کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مین ہول میں گر کر جاں بحق

سندھ کے شہر نواب شاہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن کا کمسن پوتا کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ متوفی 7سالہ سلیمان سکرنڈ میں والدہ کے ساتھ عید منانے کیلئے پہنچا تھا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سکرنڈ کے علاقے عظیم کالونی میں پیش آیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش راجپر کا پوتا نانا نانی کے گھر عید منانے گیا تھا جو گھر سے کھیلنے کیلئے نکل گیا۔

سات سالہ سلیمان گھر سے باہر کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اہلِ خانہ نے بچے کو شہر بھر میں تلاش کیا تاہم علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کونسلر نے پیر کو ہی کھلے مین ہول پر ڈھکن لگوا دئیے تھے اور جس مین ہول میں بچہ گرا، اس پر بھی نیا ڈھکن لگ چکا تھا۔

واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش راجپر نے کہا کہ ہمارا بچہ اللہ کو پیارا ہوگیا ہے۔ دیگر بچوں کو بچانے کیلئے مین ہول پر ڈھکن لگائے جائیں تاکہ کسی اور کا بچہ موت کا نشانہ نہ بنے۔

کھلے مین ہول پر ڈھکن لگائے جانے سے قبل ہی سلیمان اس میں گر کر جاں بحق ہوچکا تھا۔ جب ڈھکن کھولا گیا تو بچہ اندر موجود تھا اور انتقال کرگیا تھا۔ بچے کے انتقال سے پورے علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔

Related Posts