ڈیفنس کی رہائشی عمارت کی 25 ویں منزل سے نوجوان لڑکی گر کر جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متوفیہ کے والد کا بیان قلمبند کردیا گیا ہے، علامتی تصویر

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کی رہائشی عمارت کی 25 ویں منزل سےگر کر نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق لڑکی کے والد کا واقعے کے حوالے سے بیان قلم بندکیا گیا ہے۔ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی، علاج جاری تھا۔

متوفیہ کے والد نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس کی بیٹی نے اپنے کمرے کا دروازہ بندکر کے بالکونی سے چھلانگ لگائی اور اپنی جان خود لے لی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts