قوم کے شہداء کا احترام لازمی، یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان آج منایا جارہا ہے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

راولپنڈی: قوم کے شہداء کے احترام میں یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان آج منایا جارہا ہے، وطن کی حرمت پر جان لٹانے والے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستانی قوم وطن پر جان نچھاور کرنے والے پاک فوج، سکیورٹی فورسز، رینجرز اور پولیس کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرے گی۔ یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

شہدائے وطن  کیلئے یومِ یکجہتی شہداء کنونشن 

یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کے موقعے پر شہری آج شہداء کی یادگاروں پر حاضری دیں گے۔ گلگت بلتستان میں بھی آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپیل کی ہے کہ آج قوم کا بچہ بچہ قومی جذبے سے سرشار ہو کر گھر سے نکلے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حکومت نے یوم یکجہتی شہداء کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا، جس میں پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

کنونشن میں مسلح افواج، پولیس اور دیگر فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز ہوا، کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے پروگرام میں ملک بھر سے شہداء کی فیملیز  نے شرکت کی۔

 

Related Posts