نئی دہلی: وزیر اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کو ساتھ یا قومی دھارے میں لانے کیلئے کوئی خاص اقدامات اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ مسلمانوں کو بلا امتیاز مودی سرکار کی اسکیمز کا فائدہ حاصل ہورہا ہے۔ ہندوؤں کی طرح مسلمانوں کے تہوار بھی اچھے طریقے سے منائے جارہے ہیں۔
ترکیہ میں زلزلے سے عمارتیں زمین بوس،درجنوں شہری جاں بحق
بھارت میں مودی حکومت کے مسلم دشمن اقدامات سے لاعلم وزیر اعلیٰ اترپردیش نے مذہبی ہم آہنگی کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت میں خواتین کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے گئے تو ہندوؤں کے ساتھ ساتھ مسلمان خواتین بھی اس کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ مسلمانوں کو قومی دھارے میں لانے کا واحد طریقہ سب کے ساتھ بلا امتیاز یکساں سلوک کرنا ہے۔ انتظامیہ کو پک اینڈ چوز پالیسی سے اجتناب برتنا ہوگا۔ کسی کو خوش کرنا جمہوریت کی روح نہیں ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یوگی آدتیا ناتھ نے کہا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ مسلمانوں کو بھی یہ احساس ترک کرنا ہوگا کہ وہ بڑے ہیں۔مسلمان قوم کو یہ رویہ چھوڑنا ہوگا کہ ہم بادشاہ تھے اور پھر بادشاہ بنیں گے۔