لاہور: عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی کینسر ٹیسٹ کیلئے دی گئی درخواست منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو متعلقہ احکامات جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی سرطان کے علاج کیلئے دی گئی درخواست کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے کی۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ مجھے سروسز ہسپتال سے ٹیسٹ کی اجازت دی جائے۔
یاسمین راشد کے خلاف جناح ہاؤس حملہ کیس میں اپیل سماعت کیلئے مقرر
یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس میں بری
درخواست گزار کی استدعا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر منظور کر لی گئی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جیل حکام کو پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف جناح ہاؤس حملہ کیس میں پنجاب حکومت کی اپیل لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کردی تھی۔
ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیل جون کے دوران سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ پیر کے روز جسٹس سیّد شہباز علی رضوی کی سربراہی میں یاسمین راشد کے خلاف اپیل کی سماعت کرے گا۔
قبل ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو بری کرتے ہوئے سابق وزیر صحت پنجاب کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔