یاسر حسین نے ڈرامہ پروڈکشن کے ممبران سے دلچسپ مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یاسر حسین نے ڈرامہ پروڈکشن کے ممبران سے دلچسپ مطالبہ کردیا
یاسر حسین نے ڈرامہ پروڈکشن کے ممبران سے دلچسپ مطالبہ کردیا

کراچی: اداکار یاسر حسین اپنے متنازعہ بیانات کے حوالے سے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں، ان کی جانب سے ڈرامہ پروڈکشن کے عملے سے ایک دلچسپ مطالبہ سامنے آیا ہے۔

اداکار نے ڈرامہ پروڈکشن کے عملے کے ممبروں اور کم اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں کے بارے میں اپنے انسٹاگرام پر کچھ ناقابل فراموش مطالبات پوسٹ کیے۔ ان کے مطابق، ایک پروڈکشن ہاؤس کے ہر عملے کو انشورنس دیا جانا چاہئے۔

یاسر نے مزید کہا کہ جو ممبران روزانہ کی بنیاد پر کام کرتے ہیں انہیں مناسب ماہانہ ملازمت دی جانی چاہئے اور انہوں نے مطالبہ کیاکہ جب کاسٹ ممبر کے لئے ایک ایئر کنڈیشنڈ کمرے کی اجازت ہے تو پھر دیگر عملے کے ممبران کو یہ سہولت کیوں نہیں ملتی؟

یاسر حسین نے کا کہنا تھا کہ عملے کے ممبروں کے اوقات کار پر مناسب طریقے سے غور کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عملے کے ارکان جو پروڈکشن میں انتھک محنت کرتے ہیں وہ بھی انسان ہیں اور ان کے ساتھ نرمی برتی جائے۔

یاسر نے اس سے قبل فلسطین کے معاملے پر کراچی میں ایک مظاہرے کے دوران ماہرہ کے دوپٹہ نہ پہننے پر تنقید کرنے والے لوگوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

یاسر حسین کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کسی کے لباس یا اس کے دوپٹے کی عدم موجودگی کی نشاندہی کرنے یا دیکھ بھال کرنے کی بجائے فلسطین اسرائیل تنازعہ جیسے حقیقی امور کے بارے میں اپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔

Related Posts