کراچی: شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردارادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک کے پاکستانی برانڈکی ایمبسیڈر بننے پر ناراضگی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔
دلکش ترک اداکارہ ایسرا بلجیک کو پاکستانی برانڈ کیو موبائل کی ایمبیسیڈر بنایا گیا ہے جس کے بعد اداکارہ کیو موبائل کے ایک اشتہار میں جلوہ گرہوئیں تھیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
پاکستانی برانڈ کیلئے غیر ملکی اداکارہ کو ایمبیسیڈر بنانے پر اداکار یاسر حسین نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی برانڈ کیلئے بھارتی یا ترک کی بجائے پاکستانی فنکاروں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
یاسر حسین پاکستانی برانڈز کی تشہیر کیلئے بھارتی اور دیگر غیر ملکی فنکاروں کی شمولیت پر ناراض ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے اور پاکستانی برانڈز میں پاکستانی فنکاروں کو سفیر بنانا چاہئے۔
مزید پڑھیں:ارطغرل کی حلیمہ سلطان ایسرا بلجیک کا فوٹو شوٹ