شناختی کارڈ میں بھٹو لکھوانے سے کوئی بھٹو نہیں ہوتا، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعید غنی تنقید کرنے کے بجائے اپنی سندھ حکومت کی کارکردگی بیان کریں، حلیم عادل شیخ
سعید غنی تنقید کرنے کے بجائے اپنی سندھ حکومت کی کارکردگی بیان کریں، حلیم عادل شیخ

کراچی:پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ میرا حلقہ کراچی میں ہے، جس کے باعث اسے کھنڈرات بنا دیا گیا ہے، دشمنی مجھ سے کی جائے حلقے کی عوام سے کرنا درست طریقہ نہیں ہے، میری آواز بند کرانے کے لئے میرے رشتہ داروں کو تنگ کیا جاتا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سبزی منڈی میں کرپشن کی جارہی ہے صفائی تک نہیں ہوتی ہے،لاڑکانہ بلاول کا حلقہ ہے اس لئے وزیر اعظم کی آمد پر پتلا جلوایا گیا، بلاول ہاؤس پی ٹی آئی کا حلقہ ہے کیا ہم ان کے خلاف کوئی جال بچھا دیں نہیں ایسی تربیت ہم نے نہیں لی ہے۔ لاڑکانہ میں پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو سے دشمنی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ میں بھٹو لکھوانے سے کوئی بھٹو نہیں ہوتا بھٹو وہ ہوتا ہے جس کا باپ اور دادا بھی بھٹو ہو۔اگر اصل میں بھٹو ہوتے تو عمران خان پر حملہ نہ کرواتے۔ کہا گیا سندھ پر 239 ارب کا ڈاکا ڈالا گیا۔ سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا یہ زبان سیاسی زبان نہیں ہے۔ریکوری کم ہوئی تو سندھ کو اس کا حصہ کم ملا۔

پنجاب کو 475 ارب کم ملے کیا وہاں ڈاکا لگ گیا۔بلوچستان 144 بلین کم شیئر ملا کیا وہاں بھی ڈاکا ڈالا گیا۔ سندھ کو 239 ارب کم ملے تو ڈاکا کہاں کا؟ آپ نے بھی 288 ارب ٹیکس جمع کرنا تھا 208 ارب ٹیکس جمع کیا80 ارب کم ٹیکس جمع کیا گیا،کیا سندھ حکومت نے یہ ڈاکا ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا آنے سے پہلے 35 فیصد زیادہ رقم سندھ کو مل چکی تھی۔ 13 سالوں میں سندھ کے حقوق پر پیپلزپارٹی نے ڈاکے ڈالے ہیں۔کراچی پورے ملک کو پالتا ہے سندھ کا تاج ہے کراچی لیکن سندھ حکومت نے کراچی کو کچرہ کنڈی بنا دیا۔

کراچی کو کوئی فنڈ نہیں دیا گیا کیوں کہ پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں ملے۔ لیاری سے شکور شاد نے پیپلزپارٹی کو اٹھا کر پھینک دیا، اس لئے پیپلزپارٹی نے وہاں ترقیاتی کام نہیں کروائے۔ ابھی مون سون کا سیزن آنے والا ہے اس بار بارشیں زیادہ ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ پھر بلاول کہیں گے بارش زیادہ آتا ہے تو پانی زیادہ آتا ہے۔گھروں میں پانی جمع ہوجاتا ہے لیکن سندھ حکومت نے کچھ نہیں کرنا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا وفاقی حکومت نے 1500 ارب قرضے واپس کیے ہیں وفاقی حکومت نے 2700 ارب قرضے واپس کرنے ہیں اس کے باوجود ملک میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ ویگو گاڑی مہنگی کی گئی سستی موٹرسائیکل، رکشا کیا گیا۔اس پر پیپلزپارٹی کو تکلیف ہورہی کہ ویگو مہنگی ہوگئی ہے۔ٹڈی دل کے لئے ویگو گاڑیاں خرید لی گئیں۔

مراد علی شاہ ویگو میں بیٹھ کر ٹڈیوں کو شکار کریں گے؟سگار، الیکٹرونگ سگریٹ مہنگی کی گئی۔ دودھ، دھی، کریم، مکھن، دیسی گھی، سستی کی گئیں ہیں دلیہ، دالیں چاول، پھل، سبزیان، خشک میوہ جات، مچھلی، شہد سستی کی گئیں ہیں۔ ویجیٹیبل آئل، مصالحہ جات، چینی، سویا بین، بھی سستا کیا گیا ہے،ایل ای ڈی لائٹس کی پاور سپلائی، جوتے، سستی کیے گئے ہیں،زرعی آلات، کھاد، فضائی سفر، کمپیوٹر، دفتری آلات بھی سستے ہونگے شادی ہال پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے سے سستے دام میسر ہونگے۔

Related Posts