ٹریفک پولیس نے کراچی میں ٹریفک جام کا ذمہ دار خستہ حال سڑکوں کو قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بدترین ٹریفک جام، ٹریفک پولیس کے سروے میں وجوہات سامنے آگئیں
کراچی میں بدترین ٹریفک جام، ٹریفک پولیس کے سروے میں وجوہات سامنے آگئیں

کراچی: شہر بھر میں ہونے والے ٹریفک جام کا ذمہ دار ٹریفک پولیس نے ٹوٹی ہوئی سڑکوں کو قرار دے دیا، ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک سروے میں ٹریفک جام کی اصل وجوہات کا جائزہ لیا گیا۔

اگر رمضان المبارک سے قبل سڑکوں کی مرمت مکمل نہ کی گئی تو شہریوں کے روضے سڑکوں پر ہی کھلنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق اس سروے میں شہر کی 101 اہم ترین سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ ٹوٹی سڑکوں کے باعث کراچی میں ہر وقت ٹریفک جام اور روانی متاثر رہتی ہے۔

ٹریفک پولیس کے سروے کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی کی 31 سڑکیں، ضلع جنوبی کی 14سڑکیں، کے ایم سی کے کنٹرول میں آنے والی شہر کی 11 سڑکیں خراب ہیں۔ضلع ملیر کی 12سڑکیں خراب ہیں، ضلع غربی کی 17 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

ضلع شرقی کی 10 اور ضلع کورنگی کی 6 سڑکیں خراب ہیں، یہ تمام سٹرکیں کے ایم سی، ڈی ایم سی، کنٹونمنٹ بوڈز سمیت دیگر متعلقہ اتھارٹی کے کنٹرول میں ہیں،ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ تمام سڑکوں پر ٹوٹ پھوٹ کی نشاندی کی جاتی رہی ہے۔ جب تک ان سڑکوں کی تعمیر نہیں ہوجاتی ٹریفک کی روانی بہتر نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ شہر بھر میں ٹریفک جام کی صورتحال ہر روز ورکنگ ڈے میں صبح، شام اور رات کے اوقات میں ہوتی ہے جبکہ اتوار او تعطیل کے دنوں میں رات کے اوقات میں بد ترین ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں افطار کے وقت عموماََ ٹریفک جام ہو جاتا ہے، خصوصاََ آخری عشرے میں عوام عید کی خریداری کے لیے سڑکوں پر ہوتے ہیں، اگر رمضان سے قبل ٹوٹی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت مکمل نہ ہوئی تو حسب روایت شہریوں کے روضے اپنے گھر والوں کے ساتھ کھلنے کے بجائے سڑکوں پر کھلنے کا امکان ہے۔

Related Posts