نیو یارک میں خونریزی کا بدترین واقعہ؛ پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کو ہلاک کرکے حملہ آور نے خودکشی کرلی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ امریکی میڈیا)

امریکی شہر نیویارک کے قلب مین ہٹن کے مڈٹاؤن علاقے میں ایک خوفناک فائرنگ کے واقعے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک مسلح شخص نے بے رحمی سے فائرنگ کرکے پولیس افسر سمیت پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ بعد میں اس نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

یہ دلخراش واقعہ پارک ایونیو پر واقع ایک بلند عمارت میں پیش آیا جو نیشنل فٹ بال لیگ اور بلیک اسٹون کے کارپوریٹ دفاتر کی میزبانی کرتی ہے۔ اس عمارت کی سکیورٹی کو غیر معمولی طور پر سخت سمجھا جاتا ہے مگر اس کے باوجود حملہ آور عمارت کی لابی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایک لمبی رائفل سے لیس تھا عمارت میں داخل ہوا اور اس نے بلا تخصیص فائرنگ شروع کردی۔ اس دوران پولیس افسر اور دیگر افراد اس کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ واقعے میں ایک پولیس افسر اور ایک شہری کو کمر میں گولیاں لگیں تاہم ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

حکام نے حملہ آور کی شناخت 27 سالہ شین تامورا کے نام سے کی، جو لاس ویگاس کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق وہ تنہا حملہ آور تھا اور رائفل لے کر لابی میں داخل ہوا جہاں اس کا پولیس اہلکار سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کے بعد وہ عمارت کی 33 ویں منزل پر بھاگ گیا جہاں اس نے خود کو گولی مار لی۔

امریکی میڈیا کے مطابق، شین تامورا کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔ وہ ہوائی میں پیدا ہوا تھا اور بعد میں نیواڈا منتقل ہوگیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال امریکا میں فائرنگ سے اجتماعی اموات کا یہ 254 واں واقعہ ہے، جو ملک میں اسلحے کے بڑھتے ہوئے تشدد کی سنگینی کو اجاگر کرتا ہے۔ پولیس اور حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس کے محرکات اور پس منظر کو سمجھا جا سکے۔

Related Posts