آج دنیا ہندوستان کو اسکی ہندتوا سوچ کے سبب تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM lacked 'power' in Bahawalpur show: FM Qureshi

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بہت پہلے واضح کہہ چکے افغانستان میں قیام امن کیلئے طاقت کا استعمال بے معنی ہو گا،پاکستان، افغان امن عمل سمیت، خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی ملک احسان اللہ ٹوانہ کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں ہوا جس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی طورپر شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے اراکین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی۔

وزیر خارجہ نے اراکین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کوافغان طالبان کے نمائندہ وفد سے ہونیوالی ملاقات اور تبادلہ خیال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان بہت پہلے واضح کہہ چکے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے طاقت کا استعمال بے معنی ہو گا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت، خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، شروع سے اس موقف کا حامی ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا واحد حل، افغان سربراہی مذاکرات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان، نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے،آج دنیا ہندوستان کو، اسکی ہندتوا سوچ کے سبب تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج کشمیریوں کی جدوجہد کو جبر کے خلاف، سب سے بڑی اندرونی مزاحمت سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔

اراکین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر احسن انداز میں اجاگر کرنے اور کامیاب خارجہ پالیسی کے ذریعے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا۔

Related Posts