پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ قائم ہونے کا امکان ہے، جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے۔
امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ رواں ہفتہ پاکستان میں سخت ترین گرمی پڑنے کا امکان ہے۔
اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک جا سکتا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے حکام نے کہا ہے کہ پنجاب میں آج سے شدید بارشوں میں آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے،
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق 30 اپریل سے 04 مئی تک راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔