حکومت عوام کی خدمت کا نام، دُنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت عوام کی خدمت کا نام، دُنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
حکومت عوام کی خدمت کا نام، دُنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

وطنِ عزیز پاکستان سمیت دُنیا بھر میں مقبول ترین طرزِ حکمرانی جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کے تحت حکومت کو عوام کی خدمت قرار دیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا بھر میں مختلف نظامِ حکومت رائج ہیں جن میں آمریت، بادشاہت اور جمہوریت کو اہم سمجھا جاتا ہے تاہم جمہوریت کا طریقہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول اِس لیے ہوا کیونکہ اِس طرزِ حکمرانی کے تحت عوام کو اپنے حکمران خود چننے کا اختیار دیا جاتا ہے۔

سن 2007ء میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد منظور ہوئی جس میں ہر سال 15 ستمبر کے روز یومِ جمہوریت دُنیا بھر میں منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اقوامِ متحدہ نے جمہوریت کے فروغ کیلئے کام کرنے والے تمام ممالک کو سلام پیش کیا۔

عام طور پر جمہوری طرزِ حکمرانی کے تحت ایسا نظامِ حکومت تشکیل دیا جاتا ہے جس کے انتخاب میں ملک کی تمام تر بالغ آبادی حصہ لیتی ہے۔ عوام ووٹوں کے ذریعے اراکینِ اسمبلی کا انتخاب کرتے ہیں اور پھر آگے چل کر یہی اراکینِ اسمبلی وفاقی و صوبائی وزراء، وزرائے اعلیٰ، وزیرِ اعظم اور صدرِ مملکت کا انتخاب کرتے ہیں۔

مختلف ممالک میں جمہوریت کے نظام کا طریقۂ کار مختلف ہوسکتا ہے۔ کہیں صدارتی نظام رائج ہے (مثلاً امریکا) تو کہیں وزیرِ اعظم کے پاس صدرِ مملکت سے زیادہ اختیارات ہوتے ہیں (مثلاً پاکستان اور بھارت وغیرہ)۔ مختلف تاریخی حوالوں سے رومن تہذیب اور ایتھنز کو جمہوریت کی جنم بھومی سمجھا جاتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے تحت یومِ جمہوریہ منانے کا مقصد عوام کو جمہوریت کے اغراض و مقاصد سے روشناس کرنا ہے اور حکمرانوں کو یہ درس دینا ہے کہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھ کر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ موجودہ دور میں دنیا کے زیادہ تر ممالک میں جمہوریت کے باوجود عوام تباہ حالی اور پریشان کن حالات کا شکار ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  خواندگی کا عالمی دن اور تعلیم کی حالتِ زار

Related Posts