ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم نیوٹرل مقام پر میچز کھیلے گی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

World Cup: Pakistan to play matches at neutral venue
ONLINE

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ممکنہ شیڈول کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم اپنے تمام میچز نیوٹرل مقام پر کھیلے گی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کرے گا اور یہ ایونٹ 30 ستمبر سے بھارتی شہر بنگلور میں شروع ہو گا تاہم پاکستان کی خواتین ٹیم کے میچز کولمبو سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

ویمنز ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان اہم میچ 5 اکتوبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ 1 اکتوبر کو آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

پاکستان کی ویمن ٹیم 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش، 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، 15 اکتوبر کو انگلینڈ، 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، 21 اکتوبر کو جنوبی افریقہ اور 24 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف مقابلہ کرے گی۔

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل گوہاٹی یا کولمبو میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل بنگلور میں ہو گا۔ ایونٹ کا فائنل 2 نومبر کو بنگلور یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

اس شیڈول کے مطابق پاکستان کے تمام میچز بھارت کی بجائے ایک غیر جانبدار مقام پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Related Posts