ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کے ری شیڈول ہونے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کے ری شیڈول ہونے کا امکان
ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کے ری شیڈول ہونے کا امکان

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی تاریخ بدلنے کا قوی امکان سامنے آگیا ہے، جس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ کا انعقاد اکتوبر میں ہوگا، جبکہ پاک بھارت میچ کے ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہندو تہوار نوراتری کے باعث بھارتی سکیورٹی اداروں نے احمد آباد کے میچ کی تاریخ بدلنے کا مشورہ دیا ہے، اسی باعث 15 اکتوبر کا میچ ری شیڈول ہوسکتا ہے۔

سکیورٹی اداروں نے مذہبی تہوار کی وجہ سے ہائی پروفائل میچ کی سکیورٹی مشکل قرار دی ہے،احمد آباد میں روایتی انداز میں ہندو برادری اپنی رسومات ادا کرتی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 15 اکتوبر کو نوراتری کا پہلا روز ہوگا اور اس روز گجرات بھر میں گربا کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس کے باعث بہت ہجوم ہوتا ہے، اور یہ ہی وجہ ہے کہ سکیورٹی اداروں نے میچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:روحیل نذیر کی قیادت میں پاکستان شاہینز آج آسٹریلیا روانہ ہوگئی

بی سی سی آئی آفیشل کے مطابق حتمی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا،سکیورٹی اداروں کے مشورے کے بعد اب ہم مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں، ہمیں سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے اطلاعات ہیں کہ پاک بھارت جیسی ہائی پروفائل گیم، جس کے لیے ہزاروں شائقین سفر کرکے احمد آباد پہنچیں گے، نوراتری کی وجہ سے متاثر ہوسکتا ہے۔

Related Posts