افغانستان نے نیدرلینڈز کو آئی سی سی ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغان بولرز کے سامنے نیدرلینڈز کی ٹیم جم کرنہ کھیل سکی اور 47 ویں اوور میں 179 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، سائبرانڈ 58 رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے۔
افغانستان نے نیدرلینڈز کا 180 رنز کا ہدف 32 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ حشمت اللہ شاہدی 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرلی اور سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔
ناروا سلوک: قومی باکسر محمد وسیم کا آئی جی اسلام آباد سے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔ جنوبی افریقا 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا اور نیوزلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔