میکسویل نے 201 رنز کی اننگز کھیل کر افغانستان سے فتح چھین لی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
میکسویل نے 201 رنز کی اننگز کھیل کر افغانستان سے فتح چھین لی
میکسویل نے 201 رنز کی اننگز کھیل کر افغانستان سے فتح چھین لی

آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے ناقابل یقین بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں افغانستان سے فتح چھین لی۔

آسٹریلیا نے میکسویل کی 201 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت افغانستان کو 3 وکٹوں سے ہر اکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

گلین میکسویل نے 201 رنز کی اننگز کھیلی، 91 رنز کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد میکسویل نے ٹانگ میں تکلیف کے باوجود اکیلے ہی گراؤنڈ میں چھکے چوکے مارے اور افغان بولرز کی اکڑ باہر نکال دی۔

افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 291 رنزبنائے، ابراہیم زدران نے 129 رنزبنائے۔

اس کے علاوہ رحمت شاہ 30 اور حشمت اللہ نے 26 رنزبنائے جبکہ عظمت اللہ 22، رحمان اللہ گُرباز 21 اور محمدنبی نے 12 رنز اسکور کیے۔ راشدخان 35 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

Related Posts