رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر تا جمعرات بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ عوامی لین دین کے لیے بینکوں کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔
جمعہ کے روز بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک بغیر وقفے کے کھلے رہیں گے۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں اپنی بینکنگ ضروریات مکمل کر لیں۔