نسلہ ٹاور گرانے کی رات گئے شروع کی جانے والی کارروائی اچانک روک دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نسلہ ٹاور گرانے کی رات گئے شروع کی جانے والی کارروائی اچانک روک دی گئی
نسلہ ٹاور گرانے کی رات گئے شروع کی جانے والی کارروائی اچانک روک دی گئی

کراچی: نسلہ ٹاور گرانے کی رات گئے شروع کی جانے والی کارروائی اچانک روک دی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ نے ایس بی سی اے کو عمارت مسمار کرنے سے منع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سندھ بلدنگ کنٹرول اتھارٹی کو نسلہ ٹاور گرانے کے کام سے مناسب سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث روکا۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کے احکامات، حکام نے نسلہ ٹاورکو مسمار کرنا شروع کردیا

نسلہ ٹاور،چھتوں کو نہیں بچا سکتے تو اسمبلی میں رہنے کا حق نہیں،سعید غنی

دھماکے سے نسلہ ٹاور گرانے کیلئے مقامی کمپنی کی پیشکش

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پری ڈیمولیشن کا کام سڑک بلاک اور دیگر حفاظتی اقدامات کے بغیر شروع کیا، جن کے بغیر عمارت نہیں گرائی جاسکتی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات نہ کرنے سے بھاری جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ تمام حفاظتی اقدامات کے بعد ہی نسلہ ٹاور گرانے کا کام شروع کیا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نسلہ ٹاور کو بارود سے گرانے کا حکم دے چکی ہے، کمشنر کراچی نے مختلف کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کیں جس پر مثبت پیشرفت ہوئی۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور گراتے ہوئے دیگر جدید ممالک بشمول بھارت کی مثال سامنے رکھی جائے۔ عمارت گرنے سے آس پاس کوئی نقصان نہیں ہونا چاہئے۔ 

Related Posts