شیخوپورہ :خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے دل دہلا دینے والے واقعات میں اضافہ، نامعلوم مسلح افراد نے شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں ایک ماں کو اس کے 4 سالہ بیٹے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنادیا،حاملہ خاتون کی بھی عزت تارتارکردی۔
اطلاعات کے مطابق دو مسلح ملزمان نے شکیلہ نامی خاتون کو دو گھنٹے تک اس کے 4 سالہ بیٹے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایاجبکہ ڈکیتی کے دوران کائنات نامی ایک اور خاتون سے زیادتی کی کوشش بھی کی گئی جو 8 ماہ کی حاملہ تھی۔ متاثرہ خاتون ملزمان سے رحم کی بھیک مانگتی رہی تاہم ملزمان رحم کرنے کے بجائے اس کے پیٹ میں گھونسے مارتے رہے۔
متاثرہ خواتین کےاہل خانہ کاکہنا ہے کہ پولیس نے صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا ہے اور ایف آئی آر میں عصمت دری کی دفعات شامل نہیں کی ہیں،پولیس نے خواتین کا طبی معائنہ تک نہیں کرایا اور ہمیں ذلیل کیا جا رہا ہے ، کوئی بھی تعاون نہیں کر رہا۔
مزید پڑھیں:فیصل آباد میں پڑوسی نے معذور باپ کی 12 سالہ بیٹی کی عزت تارتار کردی