کراچی میں خاتون نے کمسن بچی کے ساتھ چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی، انجام دیکھیں، ویڈیو

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Woman Jumps Off Moving Train with Child Near Karachi Cantt Station
ONLINE

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب ایک حیران کن اور خطرناک واقعہ پیش آیا جس نے مسافروں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک خاتون نے اچانک ایک کمسن بچی کو گود میں اٹھایا اور چلتی ٹرین سے نیچے چھلانگ لگا دی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کینٹ اسٹیشن پہنچنے ہی والی تھی اور اس کی رفتار نسبتاً کم ہو چکی تھی جس کے باعث کسی جانی نقصان سے معجزانہ طور پر بچا جا سکا۔

ٹرین میں موجود مسافروں کے مطابق خاتون ٹرین کے ایک ڈبے میں سوار تھی اور جیسے ہی گاڑی اسٹیشن کے قریب پہنچی، وہ اپنی نشست سے اٹھی، بچی کو اٹھایا اور دروازہ کھول کر نیچے چھلانگ لگا دی۔

خوش قسمتی سے خاتون اور بچی دونوں محفوظ رہیں اور کسی قسم کی جسمانی چوٹ نہیں آئی تاہم موقع پر موجود مسافروں نے اس حرکت کو نہایت خطرناک قرار دیا اور شدید تشویش کا اظہار کیا۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں صارفین خاتون کی اس حرکت کو غیر ذمہ دارانہ اور ناپسندیدہ قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ خاتون اور بچی محفوظ ہیں مگر اس طرح کی حرکتیں آئندہ خطرناک نتائج کا سبب بن سکتی ہیں۔

Related Posts