زلزلہ زدہ شام میں ملبے تلے خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلزلہ زدہ شام میں ملبے تلے خاتون نے بچے کو جنم دیدیا
زلزلہ زدہ شام میں ملبے تلے خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

ترکی اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہزاروں جانیں ضائع ہونے کے بعد ملبے میں بچے کو جنم دینے کی ایک دل دہلا دینے والی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

تباہی کے درمیان پیدا ہونے والے ایک بچے کو اپنے والدین کے بچھڑ جانے کے باوجود شمال مشرقی شام میں بچایا گیا۔ ریسکیو کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین نومولود کو ”معجزہ نما بچہ” کہہ رہے ہیں۔

بچ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارکنوں نے منجمد درجہ حرارت اور بے تحاشا بارش کے دوران ریسکیو آپریشن کیا اور ہزاروں افراد کی جانیں بچائیں،بچے کو جینڈریس قصبے میں بچایا گیا اور اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔

ایک اور واقعے میں شام کے گاؤں میں احمد نامی کمسن بچے کو گھر کے گرنے کے بعد کنکریٹ کی سلیب کے نیچے پھنس جانے کے بعد بچا لیا گیا۔

مزید پڑھیں:ترکی اور شام میں زلزلے سے 9600 افراد جاں بحق، 36ہزار سے زائد زخمی

اس خطے میں 7.8 سے 5.7 کی شدت کے زلزلوں نے 10,000 سے زیادہ جانیں لے لی ہیں اور بہت سے لوگ لاپتہ ہیں۔

Related Posts