لاہور میں عاشق نے محبوبہ کو آگ لگا کر قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کے علاقے مناؤاں میں ایک خاتون کو اس کے عاشق نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید جھلس کر اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق مرحومہ کی شناخت سعدیہ کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے سابق شوہر سے طلاق لینے کے بعد دو سال سے اپنے عاشق احسن کے ساتھ رہ رہی تھی۔

احسن نے سعدیہ سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد دونوں میں جھگڑا ہوا۔ اس جھگڑے کے بعد احسن غصے میں آ کر سعدیہ کو آگ لگا کر فرار ہو گیا۔

پولیس نے فوری طور پر زخمی سعدیہ کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں وہ شدید جھلسنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ اطلاعات کے مطابق احسن خود بھی سعدیہ کو آگ لگانے کے دوران زخمی ہو گیا تھا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جا سکے۔ سعدیہ کی لاش کو مقامی اسپتال کی مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Posts