وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کا پاکستانی خواتین کیلئے 3 پہیوں کی گاڑی بنانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کا پاکستانی خواتین کیلئے 3 پہیوں کی گاڑی بنانے کا اعلان
وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کا پاکستانی خواتین کیلئے 3 پہیوں کی گاڑی بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری وزارت پاکستانی خواتین کیلئے 3 پہیوں کی گاڑی جلد بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

نجی ٹی وی شو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ الیکٹرک کاریں جلد ہی اسلام آباد کی سڑکوں پر دوڑنا شروع کردیں گی کیونکہ ٹیکنالوجی میں جدت اور تنوع قوموں کی ترقی کی کنجی ہے۔

گفتگو کے دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی اہمیت ختم ہوچکی ہے اور ہم صوبوں کے ساتھ ان کی بہتری و ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔

خواتین کیلئے گاڑی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستانی خواتین کو مختلف کاموں کیلئے گھروں سے نکلنا پڑتا ہے۔ ان کیلئے 3 پہیوں کی گاڑی جلد بنائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  خون لیے بغیر گردوں کے علاج کی مشین پر فواد چوہدری کا اظہارِ مسرت

Related Posts