ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ نے اپنی خود نوشت رواں برس نومبر کے آغاز میں شائع کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عنوان سامنے آگیا ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں معروف اداکار وِل اسمتھ نے کہا کہ میری خود نوشت کا نام وِل ہوگا جو میری پوری زندگی کا احاطہ کرے گی۔
اپنے انسٹا گرام پیغام میں اداکار وِل اسمتھ نے کہا کہ مجھے کتاب پر کام کرتے ہوئے 2 سال گزر گئے اور اب یہ شائع ہونے کیلئے تیار ہے جس پر مجھے کافی محنت کرنی پڑی لیکن اس میں محبت کا بھی بہت عمل دخل شامل رہا۔
قبل ازیں اداکار ول اسمتھ نے ورزش کے دوران لی گئی اپنی مختلف تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری تصویریں فوٹو شاپ مت کیجئے گا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس کے برعکس وِل اسمتھ کی خوب میمز بنائیں۔
واضح رہے کہ وِل اسمتھ کا شمار شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداروں میں کیا جاتا ہے جو دی فریش پرنس آف بیل ائیر، بیڈ بوائز، مین اِن بلیک اور پرسوٹ آف ہیپی نیس سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انیل کپور حقیقی زندگی میں بھی کسی ہیرو سے کم نہیں، سونم کپور