سلمان خان کی “سکندر” ایمازون پر ریلیز ہوگی یا نیٹ فلکس پر؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم کو "UA" سرٹیفیکیشن دیا گیا ہے، فوٹو انڈین میڈیا

بڑے انتظار کے بعد سلمان خان کی نئی فلم “سکندر”، جس میں ان کے ساتھ رشمیکا مندانا مرکزی کردار میں ہیں، صرف چار دن بعد بڑے پردے پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

انڈین ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اے آر مروگادوس کی ہدایت کاری میں بنی یہ ایکشن تھرلر 30 مارچ 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سینما میں نمائش کے بعد “سکندر” نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی، جس کی توقع مئی یا جون 2025 میں کی جا رہی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا ہیں، جبکہ معاون کاسٹ میں کاجل اگروال، ستیاراج، شرمن جوشی اور پرتیک ببر شامل ہیں۔

سلمان خان کی کئی پچھلی فلموں کے برعکس جو زیادہ تر ان کی اسٹار پاور پر منحصر تھیں، “سکندر” ایک مضبوط کہانی پر مبنی نظر آتی ہے، جسے ایک بہترین ٹیم نے سنوارا ہے۔ ٹریلر میں سنسنی خیز ہاتھا پائی، گن فائٹس اور شاندار مناظر کی جھلک نظر آتی ہے، جو اسے عوام میں مقبول بنانے کے لیے کافی ہے۔

فلم میں سلمان خان کے مختلف روپ ایکشن مناظر کو مزید دلچسپ اور متنوع بناتے ہیں، جبکہ ایک پراسرار خفیہ ہتھیار کی موجودگی کہانی میں سنسنی خیز موڑ کی نشاندہی کرتی ہے۔

یہ کوئی عام ری میک نہیں، بلکہ اس کے تمام کردار منفرد اور کہانی میں فطری انداز میں مربوط نظر آتے ہیں۔ سلمان خان کی اسکرین پر موجودگی بدستور جاندار ہے، جہاں وہ کسی حد سے زیادہ اسٹنٹس کے بغیر ایک مضبوط شخصیت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کو “UA” سرٹیفیکیشن دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگرچہ اس میں حد سے زیادہ خونریزی کے مناظر نہیں ہیں، لیکن پھر بھی دل دہلا دینے والے، بھرپور ایکشن مناظر شامل ہیں۔

Related Posts