سندھ گورنمنٹ جب تک اجازت نہیں دیگی کاروبار نہیں کھولیں گے،سندھ تاجر اتحاد

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
سندھ گورنمنٹ جب تک اجازت نہیں دیگی کاروبار نہیں کھولیں گے،سندھ تاجر اتحاد
سندھ گورنمنٹ جب تک اجازت نہیں دیگی کاروبار نہیں کھولیں گے،سندھ تاجر اتحاد

کراچی:کرآچی سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ حبیب کا کہنا ہے کہ ہماری سندھ گورنمنٹ سے بات چل رہی ہے۔ہم ابھی کوئی مارکیٹ کھولنے کااعلان نہیں کر رہے جب تک سندھ گورنمنٹ ہمیں اجازت نہیں دیتی۔

سندھ گورنمنٹ ایس او پی کے طریقے کار کا جب تک اعلان نہیں کرتی ہم خود سے کوئی کاروبار نہیں کھولیں گے۔ہم اس وقت سیاست کرنا نہیں چاہتے جو لوگ خود سے پریس کانفرنس کر کے مارکیٹ کھولنے کا اعلان کر رہے ہیں دراصل وہ عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔وہ عوام کی زندگی کا نہیں سوچ رہے۔

ہمارے پاس کورونا کے بچاؤ کے لیے ہسپتال میں وہ بندوبست نہیں ہے جو ہونا چاہیے۔کاروبار کرنے والا سیاست نہیں کرتا۔جو کاروبار کھولنے کا اعلان کر رہے ہیں اصل میں وہ صرف اپنے مفادات دیکھ رہے ہیں۔

شیخ حبیب نے کہا کہ ہم ایسے لوگوں سے بالکل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سندھ گورنمنٹ جلد ہی ایس او پی کا اعلان کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کی اجازت دیگی۔

Related Posts