بادل تو چھائے ہوئے ہیں لیکن، کیا آج کراچی میں بارش ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will Karachi receive rain today?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آسمان بادلوں سے بھرا ہونے کے باوجود محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بارش نہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے تاہم شہر کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ آج موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے جب کہ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں آج بارش نہیں ہوگی تاہم بعض علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کی ایڈوائزری کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

بندرگاہی شہر گزشتہ چند دنوں سے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہے، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ بڑھ رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوچکا ہے۔

پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کی سطح 70 فیصد ہے۔

Related Posts