جمعرات کو تو صرف ٹریلر تھا! آج سے اتوار تک کراچی میں کتنی بارش، شہر کو کتنا خطرہ؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will Karachi receive more rain today?
FILE PHOTO

پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں مزید بارش کا امکان ہے،شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں اس وقت مطلع ابر آلود ہے اور شام تک مزید بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ہفتے اور اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

جمعہ کی صبح شہر میں رات بھر کی ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور شدید گرمی کی لہر کچھ حد تک ختم ہو گئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش میں گلشن حدید میں سب سے زیادہ 17 ملی میٹر، شاہراہ فیصل پر 12 ملی میٹر، اولڈ سٹی ایریا میں 9 ملی میٹر، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر، کراچی ایئرپورٹ پر 5 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث ہفتے کے اختتام پر اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا خطرہ موجود ہے۔ مون سون کا پہلا اسپیل 2 جولائی تک جاری رہے گا جبکہ دوسرا اسپیل 5 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس وقت شمال مشرق سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ادھر سندھ کے وزیر بحالیات و چیئرمین پی ڈی ایم اے مخدوم محبوب الزمان نے صوبے بھر میں بارش کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ریسکیو 1122 کو ہنگامی حالات میں فوری کارروائی اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے چوکس رہنے کی ہدایت کی۔ وزیر موصوف نے زور دیا کہ بارش سے متاثرہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولیات فراہم کی جائیں۔

Related Posts