سندھ کے تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے یا چھٹیوں میں توسیع کردی گئی؟

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
فوٹو جی این این

محمکہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کے حوالے سے اعلان کردیا۔

ترجمان محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی ادارے بدھ سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

قبل ازیں ملک میں سردی کی بڑھتی ہوئی لہر اور اس کے نتیجے میں بچوں اور والدین کی مشکلات کے پیش نظر اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ خیبرپختونخوا کی وزارت تعلیم کی جانب سے صوبے میں موسم سرما کی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

فیصلے کی تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہیں جبکہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز 6 جنوری تک بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی محکمہ تعلیم نے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صوبےکے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک جبکہ پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبر سے 29 فروری 2024 تک ہوں گی۔

Related Posts