بابا وانگا کی پیشگوئی پوری ہونے کا وقت قریب! خلائی مخلوق کب انسانوں کے پاس آنے والی ہے؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Will Baba Vanga’s shocking 2025 prediction about aliens come true?
(Image: WION)

نابینا پیشگو گو بابا وانگا کی ایک اور چونکا دینے والی پیشگوئی نے 2025 میں دنیا بھر میں تجسس اور بحث کا نیا باب کھول دیا ہے۔

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی بابا وانگا 1996 میں انتقال کر گئی تھیں مگر ان کی کئی حیرت انگیز پیشگوئیاں وقت کے ساتھ درست ثابت ہوتی آئی ہیں جن میں نائن الیون، بریگزٹ اور سونامی جیسی عالمی تبدیلیاں شامل ہیں۔

بابا وانگا نے اپنی زندگی میں انسانوں اور خلائی مخلوق کے مابین ممکنہ رابطے سے متعلق پیشگوئی کی تھی اور اس تعلق کا واضح حوالہ انہوں نے 2025 کے سال کے لیے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان پہلی مرتبہ کسی خلائی مخلوق سے براہِ راست رابطہ کریں گے اور یہ واقعہ کسی بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹ کے دوران پیش آئے گا۔

اب جبکہ 2025 کا نصف سال گزر چکا ہے، دنیا بھر میں کئی بڑے کھیلوں کے مقابلے باقی ہیں جن میں کروڑوں شائقین شریک ہوں گے اور اربوں افراد براہِ راست نشریات دیکھیں گے۔ اس تناظر میں بابا وانگا کی پیشگوئی ایک بار پھر عالمی خبروں اور سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔

پیشگوئیوں کے ماننے والے افراد کا ماننا ہے کہ یہ اہم لمحہ سپر باؤل، اولمپکس یا ومبلڈن جیسے ایونٹ کے دوران وقوع پذیر ہو سکتا ہے۔

 

اگر ایسا ہواتو یہ انسانی تاریخ کا سب سے انقلابی واقعہ ہوگاجو نہ صرف سائنسی دنیا میں بلکہ مذہبی، سماجی اور نظریاتی حلقوں میں بھی ہلچل مچا دے گا۔

ابھی تک خلائی مخلوق سے متعلق کوئی مصدقہ یا سائنسی طور پر تسلیم شدہ ثبوت موجود نہیں مگر سائنس دانوں کی جانب سے کائنات میں زندگی کی تلاش جاری ہے اور ناسا سمیت کئی خلائی ادارے خلائی سگنلز، سیاروں پر پانی کے آثار اور زندگی کے امکانات کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ناقدین اس پیشگوئی کو محض ایک قیاس یا دیومالائی تصور قرار دیتے ہیں اور سائنسی شواہد کی غیر موجودگی میں اسے تسلیم کرنے سے گریز کرتے ہیں لیکن بابا وانگا کی ماضی کی کئی درست پیشگوئیوں کو دیکھتے ہوئے لاکھوں افراد ان کی باتوں کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

اب دنیا بھر کی نظریں باقی ماندہ 2025 کے بین الاقوامی کھیلوں پر مرکوز ہو چکی ہیں، جہاں یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا واقعی بابا وانگا کی یہ پیشگوئی بھی درست ثابت ہوتی ہے یا نہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ لمحہ نہ صرف تاریخ کا حصہ بنے گا بلکہ انسان کی کائناتی حیثیت پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ جائے گا۔

Related Posts