سانحہ باجوڑ کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، وفاق المدارس

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، نائب صدر وفاق مولانا انوار الحق اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے باجوڑ دھماکے کو المناک سانحہ قرار دیتے ہوئے واقعے کی  آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاق المدارس کے قائدین نے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ باجوڑ کے حوالے سے فوری اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کے اس سلسلے کو مزید بڑھنے اور پھیلنے سے روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

’ایسے جرائم کسی صورت قابل قبول نہیں‘، طالبان حکومت نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کردی

وفاق المدارس العربیہ کے قائدین نے مولانا فضل الرحمان سمیت جمعیت علماء اسلام کی پوری قیادت اور سانحہ میں شہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطبا اور مدارس کے منتظمین اور اساتذہ و طلبہ سے بھی خصوصی دعاؤں کی اپیل کی۔

Related Posts