اگر آپ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی پروفائل پر پرندے کے بجائے ایک کتے کی تصویر دیکھ رہے ہیں تو آپ کو حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حقیقت میں ٹوئٹر کے آئیکونک بلیو برڈ لوگو (logo) کو کرپٹو کرنسی ڈوگی کوائن کے لوگو سے تبدیل کیا گیا ہے۔
ایلون مسک نے تو اس تبدیلی کی وضاحت نہیں کی مگر بیشتر صارفین کا قیاس ہے کہ یہ لوگوں کو اپریل فول بنانے کا طریقہ ہے جس پر یکم اپریل کو عمل نہیں ہوسکا کیونکہ یہ تبدیلی صرف ویب ورژن پر ہوئی ہے جبکہ موبائل ایپ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
اگر آپ ویب ورژن استعمال کررہے ہیں تو آپ کو برڈ کی جگہ پر کتے کی تصویر نظر آئے گی۔ اس حوالے سے ایلون مسک نے ٹوئٹ بھی کی ہے۔
— Elon Musk (@elonmusk) April 3, 2023
ٹوئٹر پر کی جانے والی اس تبدیلی کے بعد ڈوگی کوائن کی قدر میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور ایک کوائن 0.094 ڈالر کا ہوگیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی
ایلون مسک کی جانب سے یہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ان کے خلاف ڈوگی کوائن کے حوالے سے ایک مقدمہ دائر ہے۔
جون 2022 میں ایلون مسک کے خلاف ڈوگی کوائن میں سرمایہ لگانے والے افراد نے 285 ارب ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
ان افراد کا مؤقف تھا کہ ایلون مسک 2019 سے جانتے تھے کہ اس کرپٹو کرنسی کی کوئی اہمیت نہیں مگر وہ اپنی تجارت کے لیے اسے پروموٹ کرتے رہے۔
ایلون مسک کے وکلا نے حال ہی میں اس مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کرتے ہوئے اسے ایک جائز کرپٹو کرنسی قرار دیا۔