ناکامی کے باوجود شاداب خان کو کھلائے جانے کی وجہ سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اے اسپورٹس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ناکامی کے باوجود ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوران آل راؤنڈر شاداب خان کو مسلسل کھلائے جانے سے متعلق بتایا ہے۔

اظہر محمود سے ایک موقع پر صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ناقص کارکردگی کے باوجود شاداب خان ورلڈ کپ کے میچ کیوں کھیلتے رہے؟ جس پر اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے جواب دیا کہ شاداب خان مکمل پیکج ہیں۔

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کا کہنا تھا کہ بیٹرز کی مسلسل ناکامی کے بعد شاداب خان کو ٹیم سے ڈراپ کرنا مشکل تھا۔

اس کے علاوہ سینئر منیجر اور سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ اسامہ میر کو کہہ دیا تھا ٹیم میں آپ کی جگہ نہیں بنتی، شاداب خان کو تجربے کی بنیاد پر لیا گیا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ اسامہ میر کا چیئرمین محسن نقوی سے براہ راست رابطہ افسوسناک تھا۔

Related Posts