کھیت میں بکریاں چرانے سے منع کیوں کیا؟ بااثر افراد نے بہیمانہ تشدد کرکے شہری کی جان لے لی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Son kills mother with axe over domestic dispute in Shangla
(فوٹو؛ فائل)

ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ شریف کی بستی سوکڑ میں زمین کے معمولی تنازع پر ایک شہری کو کلہاڑیوں کے وار سے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق مقتول عبداللطیف نے کھیت میں بکریاں چھوڑنے سے منع کیا تھا جس پر بااثر افراد نے اس پر حملہ کر کے جان لے لی۔

عبدالعزیز، مقتول کے بھائی، نے الزام عائد کیا کہ یہ قتل دانستہ طور پر کیا گیا اور صرف زمین اور فصل کے تحفظ کی بات کرنے پر ان کے بھائی کی جان لے لی گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ واقعہ جنوبی پنجاب میں جاگیردارانہ نظام اور طاقتور افراد کے ظلم کی ایک اور مثال ہے۔ عوامی حلقوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts