حسن نواز کو لندن ہائی کورٹ نے دیوالیہ قرار دیدیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Why was Hasan Nawaz declared bankrupt by London High Court?

لندن ہائی کورٹ نے سابق وزیرِاعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ کے ٹیکس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دائر کردہ ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دے دیا ہے۔

کیس کی تفصیلات
حسن نواز کوکیس نمبر 694 برائے 2023کے تحت دیوالیہ قرار دیا گیاجو 25 اگست 2023کو لندن ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا تھا۔ یہ سول کیس برطانیہ کے ٹیکس ادارے ہز میجسٹی ریونیو اینڈ کسٹمز (HMRC) کی جانب سے دائر کیا گیا تھا اور اس کیس میں حسن نواز کی نمائندگی کور میکسویل نے کی۔

دیوالیہ ہونے کا حکم
حسن نوازجو لندن کے ایون فیلڈ ہاؤس، 118 پارک لین کے فلیٹ نمبر 17میں مقیم ہیں اور کئی کمپنیوں کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو 29 اپریل 2024کو ہائی کورٹ آف جسٹس نے دیوالیہ قرار دیا۔ یہ حکم کریڈٹرز کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر جاری کیا گیا تھا۔

مریم نواز کا لائیو اسٹاک پروگرام: پنجاب میں گائے اور بھینسیں  مفت کیسے ملیں گی؟

برطانیہ کے قوانین کے مطابق دیوالیہ ہونے کا حکم ذاتی مالی مشکلات کے حل کا ایک حصہ ہے، جو عدالت کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ حکم صرف اس وقت لندن گزیٹ میں شائع کیا جاتا ہے۔

دیوالیہ ہونے کے اثرات
دیوالیہ قرار دیے جانے کے بعد ایک فرد عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کمپنی کا ڈائریکٹر یا انتظامیہ کا حصہ نہیں بن سکتا تاہم اطلاعات کے مطابق حسن نواز اب بھی برطانیہ میں کئی کمپنیوں کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ حسن نواز کے لیے ایک بڑا مالی اور قانونی چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، جو ایک اہم سیاسی شخصیت کے بیٹے ہیں۔

Related Posts