متحدہ عرب امارات نے جمعہ کے خطبات آج سے مختصر کرنیکا حکم کیوں دیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعہ کے خطبات
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: متحدہ عرب امارات نے ملک بھر کی مساجد میں خطبہ دینے والے اماموں کو حکم دیا ہے کہ وہ آج سے جمعہ کے خطبات مختصر کریں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کے پیشِ نظر آج سے جمعہ کے خطبات مختصر کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای حکام نے ملک بھر کے اماموں کو حکم دیا کہ جمعہ کے خطبے اور نماز کو بھی 10 منٹ تک محدود کریں، آج 28 جون سے اکتوبر تک حکم کا نفاذ جاری رہے گا جبکہ گرمی کی شدت کم ہونے پر جمعہ کے خطبات کو دوبارہ معمول کے مطابق لایاجاسکے گا۔

خیال رہے کہ اسلامی روایات کے مطابق ہفتے کے دنوں میں جمعے کے روز کو دیگر 6 دنوں پر خاص فضیلت حاصل ہے جب مساجد میں ظہر کی جگہ نمازِ جمعہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس موقعے پر روزانہ پنچ وقتہ نماز ادا نہ کرنے والے افراد بھی مساجد کا رخ کر لیتے ہیں اور باجماعت نماز پڑھتے ہیں۔

تاہم نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث جمعہ کے روز بہت سے نمازی تپتی ہوئی دھوپ میں مسجد کے صحن میں نماز ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت معمول سے زیادہ محسوس ہوسکتی ہے جبکہ مساجد نمازیوں سے بھر جانے کے باعث بھی حبس ہوجاتی ہے۔

Related Posts