امریکی صدارتی انتخابات میں دوبارہ روسی مداخلت پر تشویش کیوں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Why the Outcry Over Russian Interference in the U.S. Presidential Election Again?

امریکی صدارتی انتخابات سے قبل انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے جاری کردہ انتباہات میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام کے انتخابات پر اعتماد کو نقصان پہنچانے اور انہیں تقسیم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جن میں روسی مداخلت کا ذکر دوبارہ سامنے آیا ہے۔

وی نیوز کے مطابق انتخابات سے ایک دن قبل ایف بی آئی اورسائبرسیکورٹی اینڈ انفرااسٹرکچر سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں روس کی طرف سے لاحق خطرے کی نشاندہی کی گئی، جس میں کہا گیا کہ ایک نئی مہم امریکی رائے دہندگان کی رائے پر اثر انداز ہونے کے لیے چلائی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچانا اور انتخابی عمل کی ساکھ کو متاثر کرنا بتایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سیکورٹی ایجنسیوں نے خبردار کیا کہ جھوٹی ویڈیوز اور آن لائن مضامین کی وجہ سے پیدا ہونے والا تناؤ خاص طور پر ان ریاستوں میں غصے کو بھڑکا سکتا ہے جو انتخابی نتائج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مختلف عناصر کو روس سے منسلک کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد ایسی ویڈیوز اور مضامین کی تیاری میں ملوث ہیں جن کا مقصد امریکی انتخابات کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور ووٹرز میں تفرقہ پیدا کرنا ہے۔

ایجنسیوں نے خبردار کیا کہ جعلی مواد کی تیاری کے ذریعے امریکی عوام کو اشتعال دلا کر عوام کے خلاف تشدد کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ مزید کہا گیا کہ “انتخابات کے دن یا اس کے بعد، ایسے مواد کا خطرہ ہو سکتا ہے جو انتخابی عمل میں شامل عملے کو نشانہ بنائے۔”

Related Posts