پاکستانی کھلاڑی ہاردیک پانڈیا کی تعریف کیوں کررہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کھلاڑی ہاردیک پانڈیا کی تعریف کیوں کررہے ہیں؟
پاکستانی کھلاڑی ہاردیک پانڈیا کی تعریف کیوں کررہے ہیں؟

پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارتی آل راؤنڈر ہاریک پانڈیا کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔

اتوار کے روز متحدہ عرب امارات میں کھیلےگئے ایشیا کپ کے گروپ بی کے پہلے میچ میں بھارت نے ہاردیک پانڈیا کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے پہلے بولنگ میں پاکستان کے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے اور پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے پاکستان کو جیت سے دور کردیا۔

ہاردیک پانڈیا نے پاکستان کو شکست دینے کے بعد ٹوئٹر پر دو تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر 2018 کے ایشیا کپ میں زخمی ہونے کی تھی اور دوسری تصویر اتوار کو پاکستان کو شکست دینے کے بعد کی تھی۔ ہاردیک پانڈیا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ حادثے سے واپسی زیادہ بڑی ہے۔

بھارتی آل راؤنڈر کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اور اس پر پاکستانی کھلاڑیوں کے ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں۔

محمد عامر نے ہاردیک پانڈیا کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھائی آپ نے بہت اچھا کھیلاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:

خواہش تھی کہ پاکستان کیلئے کھیلوں، کپتان ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاک بھارت پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے ہاردیک پانڈیا سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پانڈیا نےبولنگ اور بیٹنگ بہت اچھی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہاردیک پانڈیا کافی اچھا آل راؤنڈر ہے، اس نے جس طرح میچ فینیش کیا وہ بھی بہت اچھا تھا۔

Related Posts