سوشل میڈیا پر معروف سماجی رہنما رمضان چھیپا کا مذاق کیوں اڑایا جا رہا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر آئے دن ٹرینڈ بنتے اور مختلف معاملات بڑے پیمانے پر زیر بحث آتے رہتے ہیں، حال ہی میں سوشلستان میں کراچی کے معروف سماجی رہنما رمضان چھیپا لوگوں کے طنز و مزاح سے بھرپور تبصروں کا نشانہ بن گئے ہیں۔

ہوا یہ کہ چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی جس میں رمضان چھیپا کو دکھایا گیا، مگر یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو زیادہ پسند نہیں آئی، ناظرین نے ویڈیو کے مکالموں میں موجود تضاد کو فوراً پکڑ لیا اور یہ ویڈیو مذاق کا موضوع بن گئی۔

یہ ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک باپ اپنے بیٹے کے ہمراہ اس کی سالگرہ کا کیکل خریدنے ایک سویٹ مارٹ میں داخل ہوتا ہے، جہاں رمضان چھیپا بھی موجود ہوتے ہیں۔

اس موقع پر بچے کو بڑا کیک پسند آرہا ہوتا ہے، جبکہ باپ چھوٹا کیک خریدنا چاہتا ہے، بیٹا بڑا کیک لینے کی ضد کرتا ہے تو باپ اسے یہ کہتے ہوئے منع کردیتا ہے کہ بڑا کیک مہنگا ہے، جسے خریدنے کی اس کے پاس استطاعت نہیں۔

باپ بیٹے کا یہ مکالمہ قریب کھڑے رمضان چھیپا سن کر سیلز مین کو کہتے ہیں کہ “براہِ کرم بچے کو وہی کیک دے دیں جو وہ چاہتا ہے، خرچہ میں اٹھاؤں گا۔ کیک پر لکھ دیجیے گا کہ یہ چھیپا صاحب کی طرف سے سالگرہ کا تحفہ ہے۔” اس کے بعد وہ مزید کہتے سنائی دیتے ہیں کہ “لیکن انہیں یہ ہرگز مت بتانا کہ یہ میں نے بھیجا ہے۔”

یہ تضاد دیکھ کر عوام نے اس پر بھرپور ردعمل دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر طنز کیا کہ “چھیپا صاحب، آپ نے خود کہا کہ کیک پر آپ کا نام لکھا جائے اور پھر یہ بھی کہہ دیا کہ انہیں مت بتانا یہ آپ نے دیا ہے؟ یہ کیا منطق ہے؟”

یہ ویڈیو اب وائرل ہو چکی ہے، مگر نیکی کے عمل کی وجہ سے نہیں، بلکہ اس میں موجود مزاحیہ تضاد کی وجہ سے۔

Related Posts