امریکا کی تمباکو کمپنی کے حصص کی قیمت میں 85 فیصد اضافے کی وجہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Why Is 22nd Century Stock (XXII) Up 85%?
ONLINE

نیویارک: امریکا کی معروف تمباکو ساز کمپنی کے حصص کی قیمت میں جمعرات کو غیر معمولی طور پر 85 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

اس نمایاں اضافے کی بنیادی وجہ کمپنی کی جانب سے کم نکوٹین والے سگریٹس کی فروخت کے لیے دو بڑی امریکی کمپنیوں اسموکر فرینڈلی اور پیناگل کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان ہے۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے تیار کردہ کم نکوٹین والے سگریٹس نہ صرف عام سگریٹس کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہیں بلکہ یہ سگریٹ نوشوں کو اس عادت سے نجات دلانے میں مددگار بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔

ان سگریٹس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ امریکی محکمہ خوراک و ادویات (ایف ڈی اے) کے نئے مجوزہ ضوابط سے ہم آہنگ ہیں، جن کے مطابق سگریٹس اور دیگر تمباکو مصنوعات میں نکوٹین کی مقدار میں کمی کی جائے گی۔

کمپنی کے سربراہ لیری فائر اسٹون کے مطابق جنوری میں پیش کیے گئے ایف ڈی اے کے ان مجوزہ ضوابط نے مارکیٹ میں کمپنی کی کم نکوٹین والے سگریٹس کی مانگ میں واضح اضافہ کیا ہے، اور تجارتی سطح پر دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔

جمعرات کے روز کمپنی کے حصص کی قیمت قبل از مارکیٹ تجارت میں 86 فیصد سے زائد بڑھ گئی، حالانکہ ایک دن پہلے ان میں معمولی کمی دیکھی گئی تھی۔

حصص کی قیمت میں اس غیرمعمولی اضافے کے ساتھ ہی لین دین کا حجم بھی حیران کن رہا، جہاں معمول کے برعکس تقریباً ایک کروڑ حصص کا تبادلہ ہوا جبکہ پچھلے تین ماہ میں یومیہ اوسط صرف 94 ہزار حصص رہی تھی۔

واضح رہے کہ اگرچہ رواں سال کمپنی کے حصص کی مجموعی کارکردگی کمزور رہی ہے اور وہ سال کے آغاز سے اب تک 96 فیصد سے زائد گر چکے ہیں، لیکن حالیہ شراکت داریوں اور مستقبل کے ضوابط سے ہم آہنگی نے سرمایہ کاروں میں نئی امید پیدا کی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کمپنی کے مالیاتی اشاریے ابھی بھی کمزور ہیں اور تکنیکی اشارے بھی منفی رجحان دکھا رہے ہیں، جس کے باعث بیشتر ماہرین نے اس وقت کمپنی کے حصص کوغیر جانبدار یا محتاط سرمایہ کاری کے درجے میں رکھا ہے۔

Related Posts